پاکستان اسٹاک میں مندی ،500پوائنٹس کم ہو گئے

187

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک میں سیاسی افراتفری اور منفی قیاس آرائیاں ، آئی ایم ایف کی جانب سے سخت فیصلوں کے امکانات، مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مسلسل اضافے اورمعاشی تنزلی کے خدشات پر مقامی اور غیر ملکی سرمائے کے انخلاء سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کا شکار رہی ،ابتدائی سیشن میں 42600پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے والی مارکیٹ مندی کی لہر آنے سے نہ صرف 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی بلکہ 41900پوائنٹس کی سطح پر مارکیٹ بند ہونے سے سرمایہ کاروں کے حوصلے بھی پست ہو گئے ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید56ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے کم ہو کر 69کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی سے64.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 489.93پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42440.25پوائنٹس سے گھٹ کر 41950.32پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 190.34پوائنٹس کی کمی سے 16092.94پوائنٹس سے کم ہو کر 15902.60 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28952.79پوائنٹس سے کم ہو کر28715.90پوائنٹس ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 56ارب95کروڑ11لاکھ 96 ہزار 168 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹکا مجومعی سرمایہ70کھرب47ارب 55 کروڑ 85 لاکھ 62ہزار 9روپے سے کم ہو کر 69کھرب 90 ارب 60کرور 73لاکھ 65ہزار841روپے ر ہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو5ارب روپے مالیت کے 16کروڑ97لاکھ7ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو3ارب روپے مالیت کے 11کروڑ 89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 318کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے 94کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،208میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری 1کروڑ57لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 1کروڑ46لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ6لاکھ ،غنی گلوبل 90لاکھ اور سینر جیکو پاک 82لاکھ حصص کے سودوں سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے گیٹرون انڈسٹریز کے بھائو میں 27.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر434.99روپے ہو گئی اسی طرح 34.15روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1038.70روپے ہو گئی جبکہ رفحان میض کے بھائو میں 100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر9800.00روپے ہو گئی اسی طرح 49.79 روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کا بھائو 800.21 روپے ہو گیا ۔