امپورٹڈ حکومت نے 6 ہفتوں میں معیشت تباہ کر دی، شوکت ترین

248

اسلام  آباد:  سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 6 ہفتوں میں ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔

شوکت ترین نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے،  گزشتہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق معیشت کیاعدادوشمار آئے ہیں اور اعداد و شمار دیکھنے کے بعد حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈالر 182 روپے پر چھوڑ کر گئے تھے جو آج 200 روپے سے اوپر چلا گیا ہے، یہ لوگ کس منہ سے بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کنفیوژ ہے انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے۔

 شوکت ترین نے کہا کہ لکڑری  آئٹمز کی درآمدی  پر پابندی اچھی بات ہے یہ ہم نے بھی کیا تھا۔