جیکب آباد بلدیہ الیکشن ،338 امیدواروں کے کاغذات جمع

258

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد بلدیہ الیکشن ، 338امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں ریٹائر مختارکار،سابق بلدیہ چیئرمین،سابق سیپکو افسر ،صحافی وکلا بلدیاتی امیدوار ،تین خواتین بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے 31وارڈس پر تاحال 338امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں جس میں ریٹائر مختارکار عبدالمالک کھوسو ،سابق بلدیہ چیئر مین عباس جکھرانی ،آصف مغیری ،سابق سیپکو افسر نذیر وگن ،صحافی رجب سومرو ،عبدالنبی مگسی ،زاہد کھرل ،وکیل زاہد حسین سومرو ،وحید سدہایو اور دیگر بلدیاتی امیدوار ہیںتین خواتین ڈاکٹر اختیار مستوئی ،نورین اور مراد بی بی بھی بلدیاتی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے کہ جیکب آباد بلدیہ 31وارڈز پر مشتمل ہے جس میں ایک لاکھ 21ہزار123ووٹر رجسٹر ہیںبلدیہ جیکب آباد کا سب سے بڑا وارڈ نمبر 12ہے جس میں8205ووٹرز ہیں جبکہ سب سے چھوٹا وارڈ نمبر 24ہے جس میں 655ووٹرز ہیںاس کے علاوہ وارڈ نمبر 27میں 949ووٹ رجسٹر ہیں۔