مضر صحت دودھ کی سپلائی اور فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

302

کراچی: ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی کی ہدایت پر سب ڈویژن مومن آباد میں دودھ مافیا کے خلاف آپریشن کیا، تقریباٰ 15من سے زائد کیمیکل زدہ دودھ تلف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد رانا صفیان بابر نے  ڈائریکٹر فوڈ  کے ہمراہ مومن آباد کے علاقے میں دودھ کی دوکانوں پر چھاپہ مارا جہاں دودھ میں کیمیکل کی آمیزش اور پانی وافر مقدار میں ملا، کیمکل زدہ دودھ کو اسسٹنٹ کمشنر رانا صفیان بابر نے ڈائریکٹر فوڈ کے ہمراہ  اپنی نگرانی میں تلف کروادیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ  کیمکل ملا دودھ صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ایسے ملک شاپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت صرف دکھاوے کے لیے چھوٹی موٹی کارروائیاں کرتی ہے، شہر بھر میں دودھ مافیا پانی ملا دودھ فروخت کررہے ہیں، لیکن کوئی پکڑنے والا نہیں ہے، مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیاہے، حکومت پنجاب حکومت کے طرز کی سہولیات ہمیں بھی فراہم کرے۔