ٹنڈو الہیار: گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری

161

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل چوروں نے میمن کالونی کو اپنے ریڈار پر لا کر راجہ ہالپوٹہ کی 125موٹر سائیکل کو گھر کے باہر گھڑی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل چورگروہ نے میمن کالونی سیکورٹی کو ناکارہ کر تے ہو ئے موٹر سائیکل چوری کر کے با آسانی سے فرار ہو گیا جبکہ دوسری جانب سے شہباز کالونی سے گھر کے باہر گھڑی ہو ئی کار سے بیٹری چوری کر نے والے گروہ نے علاقے سے تین گاڑیوں سے بیٹری نکال کر لے کر چلے گئے واقعے کی اطلاع ٹنڈوالہیار پولیس کو دی گئی لیکن تاحال تک پولیس دونوں گروہ کے افراد کو حراست میں لینے سے قاصر جس کے سبب شہر یوں میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ شہر یوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کر نے والے گروہ کو جلد از جلد بے نقاب کر کے شہر یوں کو سکھ کا سانس فراہم کیا جا ئے ۔