کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

255

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے، ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، جس کی بنیاد پر دفعہ 144نافذ کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے، جس میں ڈرون اڑانے پر پابندی کے علاوہ ، درجن بھر افراد کا کسی عوام جگہ  پر جمع  ہونا بھی غیر قانونی ہوگا۔

خیال رہے کہ ریلوے کی انتظامیہ نے بھی مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر 2  منٹ کا اسٹاپ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سہولت صرف  منگل  23 اپریل کیلئے مہیا کی گئی ہے۔