ٹنڈومحمد خان،پولیس کی ملزمان کیخلاف کارروائی ،8 گرفتار

163

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 8 ملزمان گرفتار ، 3 کلو 885 گرام چرس ، 6300 سفینہ گھٹکا ، 1000 مین پوریاں ، 4 کٹے مین پوری بنانے کا سامان اور 90 لیٹر ز دیسی شراب ، منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی ایک کار ، 2 مشکوک موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن ظہور احمد نوناری نے دوران چیکنگ مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فارنگ کی جبکہ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے 2 ملزمان رستم کمبھار اور عاصم کمبھار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو 885 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے منشیات سپلائی استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ، ملزمان کا تیسرا ساتھی عباس عرف درو کمبھار پستول سمیت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ، ملزمان ماضی میں بھی منشیات اور دیگر مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں ، پولیس اسٹیشن بی سیکشن کے ایس ایچ او فہیم فتح آرائیں نے مین پوری اور سفینہ گٹکا سپلائرز کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان غلام مرتضیٰ پنہور ، رب نواز پنہور ، ارشد محمود میمن کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 6300 سفینہ گٹکے ، 1000 مین پوریاں ،4 کٹے ، مین پوری بنانے کا چورہ سمیت ایک مشکوک موٹر سائیکل اور منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی کار کو اپنی تحویل میں لے لیا، سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب کی بھٹی کو مسمار کرتے ہوئے شراب فروش ملزم وکرم ٹھاکر کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے 40 لیٹر غیر تیارشدہ دیسی شراب ، 10 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب ودیگر سامان برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او کاشف عباس خواجہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب فروشوں جھنڈو ملاح اور بشیر چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔