الیکٹریکل ڈیزل کے 12 وائر مینز کی9 ویں اسکیل میں ترقی

225

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)ریلوے انتظامیہ نے ریلوے مزدوروں کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے مطالبہ پرلاہور ڈویژن کے الیکٹریکل ڈیزل کے 12 وائرمینوں کی چھٹے اسکیل سے نویں اسکیل میں بطور وائرمین مستری پروموشن لیٹرجاری کردیا۔مرکزی صدر شیخ محمد انور، مرکزی چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزاد، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق نیاز، محمد جمیل ملک، خضر حیات بیگ اور دیگر ذمے داران کے ساتھ پروموشن لیٹرلے کر جب ڈیزل شیڈ لاہور پہنچے تو سیکڑوں ریلوے ملازمین نے زونل صدر محمد طاہر اور ذیشان احمد کی قیادت میں شیخ محمد انور اور دیگر قائدین کا استقبال کیا۔ شیخ محمد انور نے استقبالی سیکڑوں شیڈ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیڈ ملازمین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ریلوے ملازمین کو کہا ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین پریم یونین کے پرچم تلے منظم، متحد اور متحرک ہوجائیں۔ اب دنیا کی کوئی طاقت ریلوے ملازمین کے حق کو غضب نہیں کرسکتی۔ ماضی کی آمر حکومت کے دور میں ریلوے ملازمین کے حقوق کو جس طرح سلب کیا گیا موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق سے ان غضب شدہ حقوق مزدوروں کو واپس دلوائیں گے۔ جس کی مثال سابقہ حکومت کے دور میں ریلوے ٹریک کی حفاظت پر مامور 861 پٹرولرز کو نوکری سے فارغ کرکے جو مزدور دشمنی کی تھی پریم یونین کی کوششوں سے خواجہ سعد رفیق، چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا، سی ای او فرخ تیمور غلزئی اور چیف انجینئر عامر نثار چودھری نے ان 861 پٹرولرز کی پوسٹوں کو بحالی کا لیٹرایشو کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم ای تیمور اصغر نے اس پروموشن کیلئے شیخ محمد انور کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ جلد ہی باقی کیٹگریوں کی پروموشن کردی جائے گی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر فیاض شہزاد، محمدجمیل ملک، خضر حیات بیگ اور محمد طاہر نے شیڈ ملازمین اور پروموٹ ہونے والوں کو مبارک باد دی اور انہیں یقین دلایا کہ پریم یونین آپ کے مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں ہے اور آپ کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔پریم یونین کے راہنمائوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہموجودہ دور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ذاتی دلچسپی اور ریلوے ملازمین کی شبانہ روز کوششوں اور محنت سے ریلوے ایک بار پھر ترقی کی راہ میں گامزن ہوگا۔پریم یونین ریلوے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت سے بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہے۔