شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

298
Resolution

لاہور: یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔  یہ ایوان عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔

قراد داد میں کہا گیا کہ پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال پر انکے اہلخانہ اور یو اے ای کے عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔پاکستان ایک سچے،ہمدرد اور مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔شیخ محمد بن زاید الہیان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔یہ ایوان شیخ محمد بن زاید النہیان کی مغفرت کےلئے دعاگو ہے۔