جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر

321

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ،نوجوانوں کی دلچسپی ،بڑی تعداد میں نامزدگی فارم وصول کیے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیںامیدواروں نے ووٹروں سے رابطے بڑھا دیے ہیںاس بار بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کی دلچسپی بھی دیدنی ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے جیکب آباد کے وارڈس پر ریٹرننگ افسر سے نامزدگی فارم وصول کیے ہیں،اب تک 102امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارم ریٹرننگ افسر زید بھٹو کے پاس جمع کرائے گئے ہیں جن میںوکیل طاہر رند ،صحافی جیش تلیس ،نوجوان بابر علی آفریدی،اسرار شاہوانی،ہدایت اللہ لاشاری ،نادر جمالی ،محمد علی لاشاری سمیت ایک خاتون نورین بھی شامل ہیں۔پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہونے کے باوجود متعدد جیالوں نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں جیالوں کے مطابق اگر پارٹی ٹکٹ نہ ملی تو آزاد حیثیت میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے اس بار میدان خالی نہیںچھوڑیں گے۔جیالوںکا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا اجرا اگر منصفانہ نہ ہوا تو پارٹی کو بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے،کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی ،پارٹی سے وفاداری اور کردار و اہلیت کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرتی ہے تو پھر پی پی پورے ضلع میں سوئپ کرے گی۔