حیدرآباد ،واسا ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہر ہ

223

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈیولیمنٹ اتھارٹی (واسا) کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر اسلم عباسی ودیگر نے کہاکہ ہمیں13ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جبکہ ورک چارج ملازمین جو کہ کئی سالوں سے ادارے میں کام کررہے ہیں ان کو پکا نہیں کیاجارہا ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن نہیں مل رہی جس کے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ واسا ملازمین اپنے حقوق کیلیے کتنے عرصے سے سراپا احتجاج ہیں لیکن ہماری کوئی فریاد سننے کو تیار نہیں ہے سخت مالی پریشانی کا شکار ہیں انہوںنے اعلی ارباب اختیارات سے اپیل کی کہ ہمارے تمام مطالبات فوری طور پر پورے کرکے انصاف دیاجائے ۔