ٹائون کمیٹی گولارچی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

146

بدین(نمائندہ جسارت )ٹائون کمیٹی گولارچی کے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد مرد و خواتین ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف گولارچی پریس کلب کے سامنے دھرنا و مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین کے مطابق دیگر ملازمین کو تنخواہوں کی ادئیگی ہو چکی تاہم اقلیتی ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہی جس کے باعث غریب ملازمین فاقہ کشی کا شکار رہ گئے ہیں۔انہوں نے ٹائون کمیٹی گولارچی کے ذمے داران سے تنخواہوں کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری صورت میں کل سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل روک کر ملازمین ہڑتال کریں گے۔اس موقع پر ورکر رہنماکامریڈ اسلم میمن اور رجب سولنگی سمیت دیگر نے بھی متاثرہ ملازمین کی حمایت کرتے ہوئے مظاہرے میں شرکت کی۔