مہنگائی اور رشوت کے عام ہونے سے شہر تباہ ہوگیا ،عبدالقیوم شیخ

167

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظام زکوٰۃ معاشی بحران میں گنا سے روکتی ہے ، کرپشن زدہ لنگر خانے ، انکم سپورٹ، احساس کفالت پروگرام اور دیگر پروگرام ووٹ لینے کیلیے تھے بنانے کا طریقہ کار عوام سمجھتی ہے ، بڑھتی مہنگائی، رشوت کے رد عمل میں شہر تباہ ہوگئے، سندھ میں شہری لوگ شامل ہیں جن کو شامل کرتے ہوئے ان کا ریکارڈ سیاہ ہے، عوام کا وزیراعظم، ان کی کابینہ توجہ کرے تو معلوم ہوگا گیس کمپنی میں ضرورت سے زیادہ بااختیار ملازمین کا تقرر کرکے تنخواہ کا خزانے پر بوجھ ڈال کر تباہ کردیا، ان کی تعداد پچاس فیصد کم کریں، گیس نہیں، بجلی نہیں اس طرح بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے وصول ہونے والے بینک رقم اسسٹمنٹ سے معلوم ہوجائے گا صارفین کتنی رقم حاصل ہوئی، کتنی رقم خزانے میں جمع ہوئی، وزیراعظم ان کی جماعت کے وفاقی عہدیدار زکوٰۃ کی رقم سے ضلعی سطح پر غریبوں کے بجلی، گیس کے بل ادا کرنے کیلیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیر زکوٰۃ دینے والا ہو، لاکھوں روپے زکوٰۃ دینے والوں پر مشتمل سیاسی مداخلت کے بغیر زکوٰۃ کونسل ضلعی سطح پر بناکر بجلی، گیس کے گھریلو صارفین کے بل ادائیگی ماہوار کی جائے، ضلعی زکوٰۃ کونسل صارفین کو جمع کرانے پابند کرتے ہوئے تین سو یونٹ بجلی کا بل آئے اس سے زیادہ بل ادا نہ کیے جائیں اور گیس کا بل 8ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ کرپٹ ملازمین پر رشوت کا دروازہ بند ہو، محکمہ دیوالیہ نہ ہو، عوام گناہ آلود زندگی گزارنانہیں چاہتی ، حکمرانی کا شوق ہے تو نظام بنائیں روز قیامت سب کچھ سامنے آئے گا۔