ماہرین فلکیات عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کردیا

324

کراچی: ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بج کر 28 منٹ پر ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا لہذا اگر مطلع صاف رہا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔

پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔