میرپورخاص: جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اظہارِ تعزیت

163

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی میرپورخاص کے امیر محمد رفیق چوہان، سیکرٹری ظفر اقبال مجاہد،نائب امراء زاہدالرحمان خان، حافظ سلمان خالد،نائب قیم محمد اکرم شیخ صدر پبلک ایڈ کمیٹی عاصم شیخ صدر الخدمت نادر خان بزرگ اراکین لالہ نور محمد،ڈاکٹر معصوم علی سیدی، عزیز الرحمان خان،باب الدین اور پریس سیکرٹری جماعت اسلامی میرپورخاص عبدالرشید شیخ نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ کی اہلیہ اور رکن جماعت اسلامی ندیم ابراہیم کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت اور درجات کی بلندی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔