سعودی عرب نے مصر کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرادیئے

227

قاہرہ: سعودی عرب نے مصر کے مرکزی بینک میں پانچ بلین ڈالر جمع کرادیئے۔

سعودی میڈیا نے بتایاکہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور برادر عرب جمہوریہ مصر کے درمیان اچھے تعلقات اور قریبی تعاون کی توسیع اور دونوں کے درمیان گہرے تعلقات کی گہرائی کا ثبوت ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک اور دو برادر عوام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل درآمد کے طورپر کیا گیا۔

مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے انکشاف کیا کہ سعودی بھائیوں کے ساتھ مصر میں سرمایہ کاری کرنے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ ایک مضبوط پیغام ہے کہ مصری ریاست مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور مصری حکومت اس طرح کی مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔