یورپی یونین سے گیس سپلائی کی آئندہ ادائیگیاں بھی یورپ میں ہوگی، روس متفق

269

برسلز: یورپی یونین کے رکن ممالک روس کو اس کی برآمدی گیس کے لیے ادائیگیاں آئندہ بھی یورو میں ہی کر سکیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن چانسلر اولاف شولس نے برلن میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کی ریاستیں ماسکو کو گیس کے لیے ادائیگیاں روسی کرنسی روبل میں کرنے کی پابند نہیں ہوں گی۔

چانسلر شولس نے کہا کہ روسی صدر پوٹن نے یہ یقین دہانی انہیں فون پر گفتگو میں کرائی۔ یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے اور ماسکو چاہتا ہے کہ اسے گیس کی قیمتیں روسی کرنسی روبل میں ادا کی جائیں۔

یونین کے ممالک یورو میں ادائیگیاں ایک ایسے روسی بینک کے ذریعے کر سکیں گے، جس پر ابھی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔