بنکاک میں سعودی سفارت خانے نے تھائی لینڈ میں داخلے کی شرائط بیان کر دیں

319

بنکاک: بنکاک میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے تھائی لینڈ میں داخلے کے لیے شرائط جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تھائی لینڈ میں داخل ہونے کے لیے بیس ہزار ڈالر مالیت کا ایک میڈیکل انشورنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا جو انشورنس دفاتر کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سفارت خانے نے اشارہ کیا کہ شرائط میں ریاض میں تھائی سفارت خانے یا جدہ میں جنرل قونصلیٹ یا آمد پر تھائی لینڈ کے ہوائی اڈوں سے ویزا حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سرٹیفکیٹ کی مدت صرف 14 دن ہے۔

تھائی وزارت صحت کی طرف سے منظور شدہ ہوٹلوں میں سے کسی ایک ہوٹل میں ایک دن کا ہوٹل ریزرویشن اور قرنطینہ منسلک ہونا ضروری ہے۔اس میں تھائی لینڈ آنے والوں سے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کریں اور تھائی لینڈ کی میں آمد کی تاریخ سے 72 گھنٹے سے زیادہ پہلے بی سی آرکا معائنہ کریں۔سفارت خانے نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر حکام کو جمع کرانے کے لیے ان تمام دستاویزات کو پرنٹ کرنا ضروری ہیاور داخلی پرمٹ (تھائی لینڈ پاس)حاصل کرنے کے لیے فلائٹ کے دوران یا آمد پر جمع کیے جانے والے انٹری فارم کو پر کرنا ہوگا۔