متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار نے سمٹ بینک کے لیے ٹینڈر جاری کردیا

456

کراچی: متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار نے سمٹ بینک کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ نصیر عبداللہ حسین لوطہ نے سمٹ بینک میں کم از کم 51فیصد شیئرز حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ 4 اکتوبر 2021 کو رکنیت کی شراکت کے معاہدے کے تحت ہوا۔ جس میں:بینک کی طرف سے نئے جاری کردہ شیئرزکی رکنیت کی پیشکش رعایتی قیمت پر بینک کے اقلیتی شراکت داروں اور نصیر عبداللہ لوطہ کو کی جائے گی۔بینک کے شراکت داروں کے موجودہ شیئرز کا حصول مروجہ قانون کے تحت عوامی پیشکش کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ٹینڈر کی پیشکش کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18مارچ،2022کو کیا گیا۔

سمٹ بینک کے صدر اور سی ای او جواد ماجد خان نے کہا کہ ہم بہت تیز رفتار راہ پر ہیں جس میں ایک مکمل اسلامی بینکاری نظام، نئے سرے سے برانڈنگ اور نیا کارپوریٹ تشخص شامل ہیں۔