اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط سیکریٹری قومی اسمبلی کو دیدیا

364

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط سیکرٹری قومی اسمبلی کو دے دیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو وزیر اعظم کو عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرائی تھی۔ رولز کا تقاضہ ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی ممبران کے درمیان عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس تقسیم کرتے ہیں۔

ابھی تک سیکرٹری قومی اسمبلی نے قرارداد کا نوٹس اراکین اسمبلی میں تقسیم نہیں کیا۔ نوٹس تقسیم کے 1 دن بعد اجلاس کے ایجنڈے پر تحریک عدم اعتماد موجود ہوتی ہے۔ فوری طور پر تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس اراکین میں تقسیم کیا جائے۔ دریں اثناء متحدہ اپوزیشن کے وفد نے سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں سردار ایاز صادق، نوید قمر اور شاہدہ اختر شامل ہوئے ۔ ملاقات کے دوران متحدہ اپوزیشن نے سیکرٹری سے سوال کیا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جارہا ہے۔ جس پر سیکرٹری نے جواب دیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسپیکر کی ہدایت کا منتظر ہے،۔ وفد نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے حوالہ سے میڈیا پر قیاس آرائیاں پیش کر رہے ہیں۔ آپ سرکار کے ملازم ہیں، کسی فرد واحد کے نہیں۔ آئین کے مطابق اجلاس بلا کر ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے،، اسپیکر کا بہانا قابل قبول نہیں۔