بڑھتے جرائم: سوسائٹیز نے سکیورٹی کے لیے ازخود اقدامات شروع کر دیئے

288
بڑھتے جرائم: سوسائٹیز نے سکیورٹی کے لیے ازخود اقدامات شروع کر دیئے

کراچی:اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سبب شہر میں قائم سوسائٹیز نے اپنی مدد اپ کے تحت سکیورٹی سی سی ٹی وی کیمروں سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کرنا شروع کردیئے۔

گھر کے باہر کھڑے ہوں، گلی سے گزر رہے ہوں یا موٹرسائیکل پر کہیں جا رہے ہیں۔ آپ کو کہیں بھی لوٹا جا سکتا ہے کیونکہ یہ شہر کراچی کا حال ہے جس نے عوام کو بے حال کردیا۔لیکن اب ان سے بچنے کے لیے ایک معروف سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی سسٹم گارڈز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کرلیا ہے۔

علاقہ مکین بھی اس سکیورٹی سسٹم اور گارڈز کی تعیناتی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں باسٹھ سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور چوبیس گھنٹے کام کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا یہ رجحان دیگر سوسائٹیز میں بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔