کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 505 رنز بنالیے

380

کراچی: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا لیے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا اختتام تک آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 505 رنز بنالیے ہیں، جبکہ ابھی اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔ وکٹ پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

آج آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز اپنی پہلی نامکمل اننگز سے 251 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو عثمان خواجہ 127 اور ناتھن لیون صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ دونوں بیٹرز نے اپنی ٹیم اسکور آگے بڑھایا لیکن 304 کے مجموعے پر ناتھن لیون 38 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ٹریوس ہیڈ بھی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 160 رنز کی شاندا اننگز کھیل کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے، کیمرون گرین کو 28 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے بولڈ کیا، ایلکس کیری نے 93 رنز کی اننگز کھیلی اور بابر اعظم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو جب کہ نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔