ڈائریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ،سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسزرپورٹ

423
ڈائریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ،سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسزرپورٹ

کراچی:شہر قائد میں ڈائریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے،سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں

جن میں بچے ،بوڑھے اور بڑے سب شامل ہیں۔کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں یومیہ 20 تا 25 مریض اسہال کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،

اسی طرح سول اسپتال میں بھی 25 سے30 مریض اور قومی ادارہ برائے اطفال میں 40 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق مریض میں الٹی ،موشن اور تیز بخار کی شکایت ہوتی ہے، ایسی صورت میں جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ ڈائریا کی وجہ سے مریض کو فوری اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے البتہ شہری باہر کے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔ماہرین صحت نے بتایا کہ پانی کو ابال کر پینے، سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کریں اور بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔

ماہرین صحت نے مزید بتایا کہ او آر ایس کا استعمال بھی جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈائریا کی بیماری بار بار پتلے پانی جیسے پاخانوں کا آنا ہے، اسہال کا مرض زیادہ تر ایک ایسے وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو آنتوں کی اندرونی جھلی کو متاثر کرتا ہے۔

انفیکش یا طفیلئے ایک مثال ہے جو بچوں میں اسہال کے مرض کا سبب بنتا ہے، اسکے علاوہ کچھ ایسی غذا یا پانی یا پھر اینٹی بایوٹک بھی اسہال کا باعث بن سکتے ہیں۔