بھارت کا پاکستان کی جانب میزائل چلانے کا اعتراف

325
بھارت کا پاکستان کی جانب میزائل چلانے کا اعتراف

دہلی: بھارت نے پاکستان کی جانب میزائل چلانے کا اعتراف  کرلیا، 9مارچ کو بھارتی نااہلی کی وجہ سے میزائل پاکستانی خطے میں گرا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے 9مارچ کو پاکستان کی جانب میزائل چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مینٹننس کی خرابی کے باعث میزائل فائر ہوگیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے  اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ 9مارچ کو ایک میزائل غلطی سے پاکستانی حدود میں گرگیا تھا،واقعے کا افسوس ہے لیکن شکر ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،  واقعے کی تحقیقات عدالتی سطح پر کروارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزڈی جی  آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے آگاہ کیا گیا تھا کہ 9مارچ کو پاکستانی خطے میں بھارت کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا تھا۔