ٹنڈوآدم: 7 ویں سی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب

120

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) دی سٹی ہائر سیکنڈری اسکول کے سی ای او و سماجی شخصیت مرزا اشفاق بیگ کی جانب سے لیک سٹی گراؤنڈ میں 7 واں سی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ سٹی اسکول کرکٹ لیگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے رہنما وقار ڈیرو تھے۔ اس موقع پر مرزا اشفاق بیگ کی جانب سے مہمان خصوصی وقار ڈیرو اور لیک سٹی کے اونر محمد فاروق کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر مختیار علی عمرانی TEO ٹنڈوآدم، گسٹا ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری فضل اللہ عمرانی ،دلدار خان غوری ،غلام قادر کھوسو،محبوب عالم خان، حبیب اللہ لاشاری، ودیگر بھی موجود تھے۔