ٹنڈوآدم ، نان ٹیچنگ اسٹاف کا چوتھے روز بھی احتجاج

82

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم میں نان ٹیچنگ اسٹاف کا چوتھے روز بھی احتجاج۔دفاتروں کی تالا بندی،کام چھوڑ ہڑتال۔ سندھ کالج نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسویسی ایشن اسکنٹوا کی ہدایت پر ٹنڈوآدم میں گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف مقبول ساند، انور مگسی فاروق راجپوت، شاہد شریف، غلام حسین سینھٹروکی سربراہی میں کالج کے مرکزی گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ و دفاتروں کی تالابندی کر کے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیب اسٹاف کو اپ گریڈیشن ایک سے چار کے رولز، ایک سے 16 گریٹ تک ٹائم اسکیل و پروموشن و نان ٹیچنگ اسٹاف کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ،وزیر تعلیم،و سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات فل فور پورے کیے جائیں۔