ایم کیو ایم پاکستان پرانے مرکز نائن زیرو سے دستبردار

266

کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان پرانے مرکز نائن زیرو سے دستبردار ہوگئی، کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ، نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ملاقات کے لیے آئے تھے انہیں چائے پلائی۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کو چھوڑیں ہمیں نظام پر اعتمادنہیں، واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کے بعد سے ایم کیو ایم کا پرانا مرکز نائن زیرو سیل ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے بہادر آباد میں عارضی مرکز قائم کررکھا ہے۔