جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے علیم خان لندن روانہ

449
جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے علیم خان لندن روانہ

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور عثمان بزدار بھی علیم  خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔