بلوچستان حکومت نے مال مویشیوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی 

524
 بلوچستان حکومت نے مال مویشیوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی 

ڈیرہ اللہ یار: بلوچستان حکومت نے مال مویشیوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی صوبائی حکومت کے حکم نامے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم مقام ایس پی جعفرآباد نے ضلع بھر کے تھانوں اور سندھ کی سرحدی چیک پوسٹوں کو حکمنامہ جاری کر دیا ہے

قائم مقام ایس پی و اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال نے ضلع بھر کے تمام تھانوں اور پولیس چیک پوسٹوں کو حکمنامہ جاری کیا ہے

کہ سندھ اور پنجاب سے بلوچستان میں مال مویشیوں کی نقل و حرکت کو روکا جائے ٹرک ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈاٹسن وغیرہ پر سندھ اور پنجاب سے بلوچستان لائے جانے والے مال مویشیوں کو بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں ان گاڑیوں جن میں مال مویشی موجود ہوں انہیں واپس سندھ اور پنجاب بھیج دیا جائے

بلوچستان حکومت نے سندھ اور پنجاب میں مال مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے پر احتیاطی تدابیر کے طور پر بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے

بلوچستان حکومت کی جانب سے مال مویشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے حکنامے کے بعد جعفرآباد میں سندھ بلوچستان کی سرحد پر پولیس نے چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا ہے مال مویشیوں سے لدی گاڑیوں کو واپس بھیجے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔