مرغی کا گوشت  570 روپے فی کلو سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا

337
مرغی کا گوشت  570 روپے فی کلو سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا

 کراچی:مویشیوں میں جلدی وبا پھوٹنے کے بعد مرغی کے گوشت کی طلب بڑھ گئی، شہر میں زندہ مرغی 330 سے 336 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 570 روپے فی کلو فروخت کیا جانے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے کے اعتبار سے مرغی کا بغیر ہڈی والا گوشت 700 روپے سے زائد تک میں فروخت کیا جاتا رہا ، مرغی کے ہڈی اور بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت بچھڑے کے ہڈی اور بغیر ہڈی والے گوشت کے قریب پہنچ گئی ، بچھڑے کا ہڈی والا گوشت 750 روپے جبکہ بغیر ہڈی کا 850 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق خریدار صرف مرغی کے سینے کے گوشت کا تقاضہ کرتے ہیں تو کچھ دکاندار ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 سے 30 روہے اضافی اینٹھ رہے ہیں تاہم شہر میں کلیجی پوٹے کے بغیر مرغی کے گوشت کی قیمت 480 سے 500 روپے کلو تک ہے۔فروری کے پہلے ہفتے تک زندہ مرغی 190 سے 210 فی کلو میں فروخت کی جارہی تھی جبکہ مرغی کا گوشت 350 سے 380 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔