آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے شین وارن کا شمار دنیائے کرکٹ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا

444
آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ سید وزیر علی قادری)ٓسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،

ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ترجمان شین وارن کا کہنا ہے کہ شین وارن تھائی لینڈ کے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شین وارن کو میڈیکل ٹیم نے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پر تعیش زندگی گزارنے والے 50 ملین ڈالر کے مالک تھے، وہ اپنی لگڑری لائف کو خوب انجوائے کرتے تھے۔

شین وارن سابق آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کے ناطے اب بھی مختلف ذرائع سے دولت کمانے میں مصروف تھے، ان کی آمدنی کا ذریعہ مختلف برانڈز کی اسپانسرشپ، کاروبار اور انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان ٹرائلز کی اونرشپ بھی تھی۔

دریں اثنا آئی سی سی ، پی سی بی اور دیگر کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے انجہانی شین وارن کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان کے لیجنڈ بولر شعیب اختر کا بھی شین وارن کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ شین وارن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1992 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا،

اْنہوں نے آخری ٹیسٹ 2007 میں سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں شین وارن نے 145 میچز کھیلے، 708 وکٹیں 25 اعشاریہ 41 کی اوسط سے حاصل کیں۔ایک روزہ کیریئر میں اْنہوں نے 194 میچز کھیلے اور 293 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں اْن کی بہترین بولنگ 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں تھیں، ون ڈے انٹرنیشنل میں اْنہوں نے 1018 رنز اسکور کیے، اس فارمیٹ میں وہ ایک نصف سنچری بھی بنانے میں کامیاب رہے۔