کیڈٹ کالج کرمپور نوجوانوں کی کامیابیوں کا ذریعہ ہوگا،شبیربجارانی

144

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ کیڈٹ کالج کرمپور میں یوم والدین کی پْر وقار تقریب میں صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی، ڈی سی منور علی مٹھیانی، طلبہ کے والدین، معززین، صحافی برادری نے شرکت کی۔ شاندار تقریب میں کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ میں کراٹے، ریس، پی ٹی، پریڈ، تقریریں بھی کرائی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میرے مرحوم والد میر ہزار خان بجارانی کا خواب تھا یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، کیڈٹ کالج کرمپور ملک کی تاریخ میں نوجوانوں کی کامیابیوں کا اہم ذریعہ اور ضلع کے ماحول میں بھی بہتر ثابت ہوگا۔ کالج انتظامیہ نے طلبہ پر بہتمحنت کی ہے اچھی محنت کرنے پر 5 لاکھ روپے انتظامیہ کو دینے کا اعلان کرتا ہوں، جبکہ ایواپوریشن کے لیے 6 ملین، بائیو گیس کے لیے 4 ملین کا بھی اعلان کیا جو آنے والے بجٹ میں سندھ حکومت سے اس ایڈ کے لیے 30 ملین، انڈومنٹ کے لیے 100 ملین، فنڈ منظور کروانے کی کوشش کروں گا تاکہ کالج میں ہر سہولت طلبہ کو فراہم اور زیادہ سے زیادہ ماحول مل سکے۔ پرنسپل محمد ہاشم میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ذہنی، جسمانی تعلیم دیں کتابوں کی تعلیم صرف ضروری نہیں، اس کے ساتھہ معاشرے میں درپیش مسائل کا سامنا کرنے کے لیے بھی علم دیں طلبہ پر دن رات محنت کر رہے ہیں کیڈٹ کالج کے طلبہ ملک کا نام روشن کریں گے کھیلوں میں حصہ لینے والے، کامیاب ہونے والوں اور انتظامیہ میں اچھا کام کرنے والوں کو انعام، ٹرافی، شیلڈ، ایوارڈ دیے گئے۔