کراچی نیوکلیئر پاور یونٹ کو قومی گرڈ سے منسلک کردیاگیا

245

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ کے تھری کو قومی گرڈ سے جوڑ دیا ہے۔1100 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیوکلیئر پاور پلان کو21 فروری کو فعال کر دیا گیا تھا اور اسے گرڈ سے منسلک کرنے سے پہلے کچھ حفاظتی ٹیسٹوں اور رائج طریقہ کار سے گزارا گیا۔ جمعے کو اس پلانٹ کو آزمائشی بنیاد پر گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مکمل پاور حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق کے تھری پاکستان کا دوسرا نیو کلیئرپاور پلانٹ ہے جس کی پیداواری صلاحیت1100 میگاواٹ ہے اور اس کے قومی گرڈ میں شامل ہونے سے یقینی طور بجلی کے نرخ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔