گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ،عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے

348
 گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ،عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے

سکھر: شہر میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، چولہے ٹھنڈے ہوگئے، لکڑیوں میں مانگ میں ایک بار پھر اضافہ ، ریٹ بڑھ گئے ،شہری و سماجی حلقوں کا گیس لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش ، موسم سرما کے بعد موسم گرما بھی سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،بالا حکام نوٹس لیں۔

حاجی شریف بندھانی و دیگر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے بعد موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی ایک بار پھر سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا ہے ،موسم گرما میں بھی سوئی گیس کی بد بدترین لوڈ شیڈنگ ، بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے ناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہیبلکہ لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر گذرا کرنے پر مجبوردیکھائی دے رے ہیں .

سکھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ، گیس پریشر میں کمی ، بندش پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں کے نمائندگان راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے حاجی شریف بندھانی و دیگر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر اور اسکے گردنواح میں موسمگرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ،طالب علم اور دفتر، فیکٹریز میں جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محروم ہیں صبح .

شام اور رات کے وقت گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے شکایات کے باوجود سوئی گیس حکام،افسران اور عملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، انہوں نے نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،صوبائی وزیر پیٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے سکھر میں سوئی گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔