پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں الصمصام 8 اختتام پذیر

245
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں الصمصام 8 اختتام پذیر

اسلام آباد: پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں الصمصام 8 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں اختتام پذیر ہوگئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی نے شرکت کی، دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقیں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاک فوج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں،

مشترکہ مشقیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھیں، جس میں سرچ، جنگی گشت اور دھماکا خیز آلات تلف کرنے کی مشقیں شامل تھیں، مشقوں کے دوران آپریشنل صلاحیتوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملا،  تقریب میں پاکستان میںسعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی ،