حیدرآباد میں بجلی بحران نے زندگی اجیرن بنادی، صلاح الدین

221

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین،صابر حسین قائم خانی،راشد خلجی،ندیم صدیقی اور ناصر حسین قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حیدر آباد شہر و لطیف آباد میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ اور فیڈرٹرپ ہونے کے نام پر شہر کے درجنوں علاقے کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں، بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاکاروبار
شدید متاثر ہونے لگا،حیدرآباد میں روزانہ کی بنیاد پر 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی دورانیہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ہر ماہ بل کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کو پورا کرنے کے لئے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے غریب عوام کو تنگ کیا جارہا ہے،ایسے اقدامات ہرگز قابل قبول نہیں۔