جماعت اسلامی کے دھرنے حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،غیور احمد

186

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے 100 دھرنے عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائیں گے وہ جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اور ہماری اپوزیشن فرینڈلی سے بھی زیادہ فرینڈ لی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کے بجائے حکمرانوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر اپوزیشن اپنا صیح کردار ادا کرتی تو نیازی حکومت کی جرأت نہ ہوتی کہ قومی اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی اورپیٹرول قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کے سامنے دونوں کے چہرے بے نقاب کر دیے اور اسی وجہ سے لوگ اب جماعت اسلامی کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 100 دھرنوں کے بعد عوام کو ظالم حکومت سے نجات مل جائے گی۔