امریکانے روس اور یو کرائن جنگ کے خطرے کو بڑھاوا دیا ہے، چین

822

بیجنگ : چین نے روس یوکرائن تنازعے کے حوالے سے کہا ہے کہ  امریکہ نے گزشتہ چند دنوں میں جنگ کے خطرے کو بڑھاوا دیا ہے اور تناؤ پیدا کیا ہے، جس سے یوکرائن کے اقتصادی اور سماجی استحکام اور لوگوں کی زندگیوں پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں، امریکی اقدام متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کے فروغ میں رکاوٹ بنا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کا ایک میڈیا بریفنگ میں  کہنا تھا کہ روس کا بیان مشاہدے میں آیا ہے جس میں اْس نے یوکرائن کے معاملے پر مغربی رویے کو  “اطلاعاتی دہشت گردی” قرار دیا  ہے۔ 15 فروری امریکہ اور مغرب کے پروپیگنڈے کی ناکامی کا دن ہے۔ یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ امریکہ اور مغرب میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو غلط معلومات کو بھڑکانے اور پھیلانے میں مصروف ہیں، ایسے عناصر پہلے سے مسائل میں گھری دنیا کو مزید افراتفری اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار  کر رہے ہیں، اور عدم اعتماد اور تقسیم کو بڑھا رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق ایسی غلط اطلاعات کے حملوں کو روکیں گے اور  امن، باہمی اعتماد اور تعاون کے لیے سازگار اقدامات اٹھائیں گے۔