واٹس ایپ پر کور فوٹو فیچر متعارف کروانے کی تیاری

572

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک اور جدید فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ‘کور فوٹوز’ کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروائے گا جس کے تحت پروفائل پر کور فوٹو لگائی جا سکے گی۔

یہ فیچر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ اب واٹس ایپ نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔

تاہم یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کروایا جائے گا، اس سے صارفین کو اپنی پراڈکٹ کی نمائش میں آسانی ہو گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں صارفین کی اس فیچر تک رسائی ممکن ہوگی