حیدرآباد: نو کوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پرمظاہرہ

98

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نو کوٹ میں 2 لڑکیوں کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر فہیم سندھی‘ فاضل ‘مجید انور‘ سمیع اللہ ودیگر نے کہاکہ3دن قبل نو کوٹ میں تنگڑی برادری کے ملزمان نے راجپوت برادری کے گھروں پر حملہ کرکے 2 لڑکیوں کو اغوا کرلیا جنہیں 2 روز تک تشدد اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو برادری کے پولیس افسران کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور لڑکیوں کو دھمکیاں دیا جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ واقعے سے انسانیت شرما گئی ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔