صدر مملکت عارف علوی کا شہدا کے لواحقین سے فون پر رابطہ

132

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا18شہدا کے لواحقین سے فون پر رابطہ کیا اور شہدا کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے5 فروری کو دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، ان کا کہنا تھاکہ پوری قوم وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی احسان مند ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہدا کی عظیم قربانی پر فخر کرتی ہے، صدر مملکت نے دو فروری کو نوشکی میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے ورثا سے بات کی۔

صدر مملکت نے شہید کیپٹن محمد بلال خالد، شہید لانس نائیک عنایت اللہ اور شہید سپاہی وحید علی کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔انہوں نے شہید سپاہی ساجد علی ، شہید سپاہی ناہید اقبال اور شہید سپاہی محمد ضیا اللہ کے ورثا، شہید سپاہی محمد سمیر اور شہید سپاہی عجب نور کے خاندان کے افراد سے بھی صدر مملکت کا اظہار افسوس کیا۔

اس کے علاوہ صدرمملکت نے25 جنوری کو ضلع کیچ میں شہید10 جوانوں کے اہل خانہ سے بھی بات کی نائیک وقاص احمد، سپاہی ظفراقبال ، سپاہی نوید غفور کے خاندان کے افراد سے اظہار افسوس کیا۔ڈاکٹرعارف علوی نے سپاہی عدنان مصطفی، زین علی، محمد شہزاد حسین، فرحان احسن طارق کے اہل خانہ سے رابطہ کیا، انہوں نے سپاہی محبوب علی ، ارسلان منظور اور محمد یاسر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا