بھارتی غنڈوں کے خلاف طالبہ کو حجاب پہننے پر ہراساں کرنے پر آج”یوم حرمت حجاب“ منائے گی

268

لاہور: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اعلان کیا ہے کہ جمعیت علماءپاکستان بھارت کے شہر کرناٹک میں ہندو غنڈوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان طالبہ کے حجاب پہننے پر نہتی طالبہ مسکان خان کو ہراساں کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کے خلاف جمعیت علماءپاکستان (آج 11 فروری )جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ”یوم حرمت حجاب“ منائے گی۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں علماءو خطباءاپنے خطبات جمعتہ المبارک میں بھارتی غنڈوں کی شرانگیزی کے خلاف بھرپور احتجاج اورمسلمان طالبہ کی حمایت میں خطابات کریں گے