جاز خواتین کو دوبارہ کام پر واپس آنے کی ترغیب دے رہاہے

415
جاز نے 12 خواتین کو اپنے' شی بیک ویمن ریٹرن شپ پروگرام میں شامل کرلیا تقریب کے موقع پر لیا گیا فوٹو

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)جاز (Jazz) نے بارہ(12) خواتین کو اپنے’She’s Back – Women Returnship Program میں شامل کیا ہے۔یہ چھ ماہ کا ایک جامع پروگرام ہے جو کہ ملازمت میں وقفہ کے بعد کسی بھی کارپوریٹ عہدے پردوبارہ واپس آنے والی خواتین کے لیے شروع کیا گیاہے ۔سلیکشن کے ایک سخت عمل سے گزرکر آنے والی ان خواتین کوجاز کے مختلف شعبہ جات میں ذمہ داریا ںسونپی گئی ہیں ۔ واپس آنے والوں میں وہ خواتین شامل ہیں جنہیںاعلیٰ تعلیم کے حصول، بچوں کی پرورش یا پھر خاندان کے دیگر افراد کی دیکھ بھال جیسی وجہ سے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ تک اپنے کیریئر کو روکنا پڑا۔