پولیس تشدد کیخلاف ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں سوگ کا اعلان

180

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہا¶س پر احتجاج کے دوران مرد اور خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد پر حیدرآباد میں سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال پر احتجاج ریکارڈ کرائیں، سندھ حکومت اوچھے حرکتوں سے باز آئے، آئی جی سندھ کو برطرف کیاجائے۔بدھ کی رات حیدرآباد پریس کلب
میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین، اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی، ندیم صدیقی نے کہاکہ سندھ حکومت نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں مارشل لا نافذ کردی ہے۔ امن وامان کی صورتحال خراب ہے، جرائم پیشہ افراد کی سندھ حکومت سرپرستی کررہی ہے۔ ، پیپلزپارٹی جوکہ خود ہر قسم کی دہشت گردی میں ملوث رہی ہے اب یہ سندھودیش کے حامیوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وفاقی حکومت کا ہر سطح پر ساتھ دیا، اسے گرنے سے بچایا، اب ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ حکومت ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہی اور سندھ میں ہونے والے غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات پر اپنا کردار ادا کیوں نہیں کرتی۔