سندھ بھر میں بند 4ہزار اسکولوں کے عملے کی تفصیلات طلب

245

کراچی (اسٹاف رپورٹر )محکمہ اسکو ل ایجوکیشن نے صوبے بھر میں4ہزار سے زائدسرکاری اسکولوں کی بند کرنے کے بعدان اسکولوں کے سیکڑوں اساتذہ و اسٹاف کی مکمل تفصیلات ضلعی ایجوکیشن افسران سے فوری طلب کر لی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ہدایت پر بند ہونیوالے سرکاری اسکولز صرف کاغذات میں فعال تھے مگر حقیقت میں ان سرکاری اسکولوں کو کوئی وجود نہیں تھا اور اساتذہ واسٹاف گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہا تھا۔وزیر تعلیم کے حکم پر صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے ضلعی ایجوکیشن افسران ،چیف مانیٹرنگ آفیسرزاور ریفارم سپورٹ یونٹ کو بند اسکولوں کی فہرست مرتب کرنے کا مشترکہ ٹاسک سونپا تھا جبکہ اسکولوں کو سسٹم سے ختم کرنے سے قبل عوامی تحفظات کے ازالے کیلیے کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی تاہم عوامی تحفظات سامنے نہ آنے پر مذکورہ اسکولوںکو محکمہ تعلیم کے سسٹم سے ختم کرنے کا آرڈر نکال دیا گیا تھامگر اساتذہ اور عملے کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوا تھا جس کے بعدمحکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں بند کیے گئے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کاریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔