میٹرو سروس کی دو بسوں پر پتھرائو، شیشے ٹوٹ گئے

1308

لاہور:شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹروبس سروس کی دو بسوں پر نامعلوم افراد کے پتھرائو سے دونوں بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پتھرائوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پتھرائو کا یہ ناخوشگوار واقعہ میٹروبس سروس کے اٹاری سروبہ اور نشتر کالونی کے سٹیشنوں پر پیش آیا۔ پتھرائو کرنے والے افراد پتھرائو کے بعد فرار ہوگئے جبکہ میٹروبس انتظامیہ نے پتھرائو کا شکار ہونے والی دونوں بسوں کو ڈپوں پر گرائونڈ کردیا ہے جبکہ پولیس نے پتھرائو میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔