لاہورایئرپورٹ پر مسافرکے سامان سے ہیروئن برآمد

309

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سکیورٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والے ایک مسافر سے 2.198 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے طاہر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا گیاہے کہ ملزم  نے برآمد کی جانے والی ہیروئن مہارت سے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم پر الزام عائد ہے کہ وہ برآمد کی جانے والی ہیروئن لاہور سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز کے ذریعے اسمگل کرنا چاہتا تھا۔