پی آئی اے کے 53 منجمد اکائونٹس وزیرخزانہ کی مداخلت پر بحالی

230

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا 26 ارب روپے کے ٹیکس ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف بی آر نے پی آئی اے کے ملک بھر میں 53 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے جنہیں وزیر خزانہ کی مداخلت پر بحال کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو قومی ادارہ ہونے کے سبب ایک سال سے زائد عرصے سے رعایت دی جارہی تھی۔ ذرائع ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے دسمبر 2020ء سے سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرارہی۔بعد ازاں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائر مارشل ارشد ملک کی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں ننے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا معاملہ اٹھایا۔