خان پور ڈیم میں اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق

351

خان پور: خان پور ڈیم کی جھیل میں سیاحتی دورے پرگئے اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، جس میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی جب کہ دیگر اساتذہ اور بچوں کو بچالیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صادق آباد راولپنڈی میں واقع نجی اسکول کے طلبا  اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق خان پور ڈیم میں کشتی نوکیلی پہاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی تاہم لائف سیونگ جیکٹس کے باعث اکثریت محفوظ رہی، پانی میں ڈوبنے اور دم گھٹنے سے صالحہ نامی ٹیچر جاں بحق ہوگئی جب کہ چار بچے زخمی ہوئے ہیں ان میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 سمیت خان پور سے تعلق رکھنے والے تیراکی کے ماہر نوجوانوں نے تمام سیاحوں کو فوری مدد فراہم کی، کشتی میں 8 اساتذہ سمیت 26 طلبا سوار تھے