نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی بندش پر حکم امتناع برقرار

241

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت، عدالت نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کرنے سے متعلق جاری حکم امتناع برقرار رکھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل کرلیے ۔ اٹارنی جنرل کاکہناتھا کہ نان ایکسپورٹ انڈسٹری کی گیس پہلی دفعہ اس طرح بند نہیں کی جارہی ہے۔